ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «jeuneafrique»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١۹ اپريل كو تيونس كی عدالت نے "نسمہ ٹی وی" كے سربراہ پر دائر مقدمے كی سماعت كے لیے قائم دوسرے عدالتی ٹربيونل كے اختتام پر اعلان كيا ہے كہ اس كيس كے حتمی فيصلے كا اعلان ۳ مئی كو كيا جائے گا۔
واضح رہے كہ نبيل كروی کیس كے لیے دوسرا عدالتی ٹربيونل ، عدالت كے دروازے كے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے شہريوں، اخباری رپورٹروں ، سياستدانوں كی موجودگی میں منعقد كيا گيا ہے ۔ بعض شہريوں نے "اسلام كی توہين كرنے والوں كو سزائے موت دو " پر مشتمل پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے ۔
989651