ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "On Islam" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی مسلمانوں كی تعداد 60 لاكھ لگائی گئی ہے۔ فرانس كے مسلمانوں نے صدارتی انتخابات میں نكولس سركوزی كے خلاف ايكا كرليا ہے كيونكہ سركوزی مسلسل مسلمانوں كی ضروريات كو نظر انداز كررہا ہے اور اسلام مخالف اور مہاجروں كے خلاف بيان دے رہا ہے۔
مسلمان ووٹروں كی تعداد دس فيصد ہے جو صدارتی انتخابات میں مركزی كردار ادا كرسكتے ہیں۔ گذشتہ مہيوہں میں صدارتی اميدواروں كا موضوع اسلام اور مہاجرين تھے اور مركزی حكومت نے دائیں بازو كی شدت پسند پارٹی كے ووٹ حاصل كرنے كيلئے مسلمانوں اور مہاجروں كے خلاف تقريریں كی تھیں۔
990540