پاكستان؛ صوبہ سندھ اور ايرانی ثقافتی روابط میں فروغ

IQNA

پاكستان؛ صوبہ سندھ اور ايرانی ثقافتی روابط میں فروغ

22:24 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310214
آرٹ و فن گروپ: كراچی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے سربراہ مہدی خطيب نے صوبہ سندھ كی آكادمی ادبيات كے صدر نور محمد پٹھان سے كراچی میں ملاقات كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق مہدی خطيب نے ملاقات میں كہا ايران كے برصغير اور پاكستان مخصوصاً سرزمين سندھ كے ساتھ صديوں پہلے سے بڑے گہرے مذہبی اور ثقافتی روابط برقرار ہیں اور صوبہ سندھ كا خطی ورثہ زيادہ تر فارسی زبان میں لكھا گيا ہے۔
نور محمد پٹھان صدر آكادمی ادبيات نے بھی گفتگو كرتے ہوئے كہا آكادمی ادبيات گذشتہ تيس سالوں سے ايرانی كلچرل سنٹر كراچی كے ساتھ بڑے اچھے اور گہرے ثقافتی روابط ركھے ہوئے ہے اور بہت سارے ادبی اور ثقافتی پروگرام كلچرل سنٹر كے تعاون سے كئے گئے ہیں۔
990578
نظرات بینندگان
captcha