14 فروری بحرين الائنس كے ركن كی المناك شہادت

IQNA

14 فروری بحرين الائنس كے ركن كی المناك شہادت

22:26 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310219
بين الاقوامی گروپ: 14 فروری بحرين الائنس نے اعلان كيا ہے بحرين آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے ان كے ايك ركن كو اغوا كرنے كے بعد شہيد كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ 14 فروری الائنس نے اپنے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ الشاخورہ شہر میں پُر امن مظاہرے كے دوران بحرينی آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے الائنس كے ايك ركن كواغوا كيا اور شديد تشدد كے بعد گولی مار كر شہيد كرديا۔
14 فروری الائنس نے بحرينی عوام سے درخواست كی ہے كہ شہيد كی تشيع جنازہ میں بھرپور انداز میں شركت كریں۔
بحرينی ذرائع كا كہنا ہے كہ آل خيفہ حكومت كی سيكورٹی فورسز نے "فارمولہ 1" ريس كے خلاف ہونے والے مظاہرے كے بعد اس بحرينی سرگرم سياسی كاركن كو اغوا كرنے كے بعد شہيد كرديا اوراس كے ساتھيوں كو بھی تشدد كا نشانہ بنايا۔
990831
نظرات بینندگان
captcha