ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ 14 فروری الائنس نے اپنے بيانیہ میں اعلان كيا ہے كہ الشاخورہ شہر میں پُر امن مظاہرے كے دوران بحرينی آل خليفہ كی سيكورٹی فورسز نے الائنس كے ايك ركن كواغوا كيا اور شديد تشدد كے بعد گولی مار كر شہيد كرديا۔
14 فروری الائنس نے بحرينی عوام سے درخواست كی ہے كہ شہيد كی تشيع جنازہ میں بھرپور انداز میں شركت كریں۔
بحرينی ذرائع كا كہنا ہے كہ آل خيفہ حكومت كی سيكورٹی فورسز نے "فارمولہ 1" ريس كے خلاف ہونے والے مظاہرے كے بعد اس بحرينی سرگرم سياسی كاركن كو اغوا كرنے كے بعد شہيد كرديا اوراس كے ساتھيوں كو بھی تشدد كا نشانہ بنايا۔
990831