ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے بحرين سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "الوسط" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" كے خطيب جمعہ "آيت اللہ شيخ عيسی قاسم " نے خيال ظاہر كيا ہے كہ آج بحرين كو اقتصادی ، سكيورٹی ، اخلاقی ، ثقافتی ، تربيتی اور دينی بحرانوں كا سامنا ہے اور ان تمام بحرانوں كی جڑ ملك میں جاری سنگين سياسی بحران ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ بحرين كا سياسی نظام عوام كے مطالبات اور حقوق كے احترام كا قائل نہیں ہے اور یہ فاسد نظام عوامی امنگوں كے برعكس ہر چيز كو اپنے ماتحت اور اپنے ذاتی مفادات كے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے ۔
990042