ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنان كی اسلامی تنظيم "عمل" نے بيان میں تاكيد كيا ہے كہ مصری مفتی "علی جمعہ" كی جانب سے فلسطين كا سفر اور مسجد الاقصی كی زيارت اس وقت کی گئی ہے جب ہم مقبوضہ سرزمين پر یہودی سازی اور نئی یہودی بستيوں كی مسلسل تعمير كا مشاہدہ كر رہے ہیں ۔
اس بيان كے مطابق علی جمعہ نے اس وقت فلسطين كا سفر كيا ہے جب اسرئيل كی جانب سے فلسطينيوں پر پے در پے حملے ہو رہے ہیں اور بين الاقوامی قوانين ، سلامتی كونسل ، اقوام متحدہ سميت تمام بين الاقوامی اداروں كی جانب سے اپنی سرزمين كی جانب بازگشت پر مبنی فلسطينی عوام كے حق كو تسليم كرنے كے باوجود ان كو وطن واپس جانے كی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔
990192