قاہرہ میں ائمہ مساجد كا "امت اسلامی كی وحدت میں كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا آغاز

IQNA

قاہرہ میں ائمہ مساجد كا "امت اسلامی كی وحدت میں كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا آغاز

23:04 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311129
بين الاقوامی گروپ: مصر ی دارالحكومت قاہرہ كے الازہر اسلامك سنٹر میں گذشتہ روز ائمہ مساجد كا "امت اسلامی كی وحدت میں كردار" كے موضوع پر كانفرنس كا آغاز ہوا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے اخبار (اليوم السابع) سے نقل كيا ہے كہ انجمن ائمہ مساجد اور مبلغان مصر كی یہ پہلی سالانہ كانفرنس ہے جو گذششتہ روز شيخ الازہر احمد الطيب كی زير نگرانی شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے كہ اس دو روزہ كانفرنس كا مقصد ائمہ مساجد اور مبلغان كی سرگرميوں كی حمايت ہے اس طرح كی كانفرنسز ملك و ملت كے اتحاد و وحدت كيلئے بنيادی حيثيت ركھتی ہیں۔
991439
نظرات بینندگان
captcha