ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "zaman" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ احسان اوغلو نے زمان اخبار سے گفتگو كرتے ہوئے اس بات كی تاكيد كی ہے كہ عراق كے وزير اعظم نوری مالكی نے اسلامی تعاون تنظيم سے ملك میں ہونے والی فرقہ وارانہ لڑائی پر مدد طلب كی ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہماری كوشش ہے عراق میں نئی تاريخ رقم كرتے ہوئے ميثاق مكہ قرار داد كو وسعت دےكر مسلمانوں میں ہونے والی اس لڑائی كو ختم كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ 2006 میں مكہ مكرمہ میں اہل سنت اور اہل تشيع كے علماء كا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں 10 شقوں پر مشتمل دستاويز منظور كی گئی تھی جو مذہبی لڑائيوں كو روكنے میں بہت مفيد واقع ہوئی ہے اس دستاويز كو ميثاق مكہ كا نام ديا گيا ۔
991710