ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ "المدينہ" نے ۲۲ اپريل كے شمارے میں ايك مقالہ شائع كيا ہے جس میں لكھا تھا كہ جدہ میں شروع ہونے والی تہذيبوں كے مابين گفتگو پر مبنی سعودی – فرانسوی نشست دو مہم بنيادوں پر استوار ہے ايك باہمی زندگی اور اسلامی تسامح جس كو سعودی عرب دنيا بھر خصوصا مغربی دنيا میں عملی كرنے كی مسلسل كوشش كررہاہے اور دوسر ی بنیاد باہمی زندگی ، گفتگو اور ديگر مسائل سے متعلق يورپين اقدار ہیں ۔
واضح رہے كہ سعودی جريدے كے یہ دعوے خصوصا تسامح ، باہمی زندگی اور تہذيبوں كے درميان گفتگو پر مبنی سعودی قیادت دنيا بھر میں اس وقت پيش كی جارہی ہے جب گزشتہ ايك سال سے آل سعود كی سيكيورٹٰی فورسز حكومت آل خليفہ كی مدد سے بحرينی عوام كے پر امن مظاہروں كو وحشيانہ تشدد كا نشانہ بنارہی ہے۔
992026