ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " العالم " ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب پرنٹ میڈيا نے اعلان كياہے كہ سعودی عرب كی امربالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے سربراہ نے ملك كے مختلف حصوں میں اس كمیٹی كی ذيلی شاخوں كو ارسال كیے گئے نوٹس كے ذريعے تاكيد كی ہے كہ اس كمیٹی سے تعلق ركھنے والے کسی شخص كو بھی شہريوں یہاں تك كہ مجرمیں كا تعقب كرنے كا كوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
واضح رہے كہ یہ فيصلہ امر بالمعروف كمیٹی کے اراكين کی جانب سے عوام کی روزمرہ زندگی میں مسلسل مداخلت کے خلاف درج ہونے والی عوامی شکایات کے بعد کیا گیا ہے ۔
991872