سعودی عرب ؛ امر بالمعروف كمیٹی كو شہريوں كے تعقب سے روك ديا گيا

IQNA

سعودی عرب ؛ امر بالمعروف كمیٹی كو شہريوں كے تعقب سے روك ديا گيا

23:52 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311158
بين الاقوامی گروپ : سعودی مذہبی پوليس كے كمانڈنگ جنرل نے ملك كی امر بالمعروف و نہی عن المنكر كمیٹی كو شہریوں كا پيچھا كرنے سے روك ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " العالم " ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب پرنٹ میڈيا نے اعلان كياہے كہ سعودی عرب كی امربالمعروف اور نہی عن المنكر كمیٹی كے سربراہ نے ملك كے مختلف حصوں میں اس كمیٹی كی ذيلی شاخوں كو ارسال كیے گئے نوٹس كے ذريعے تاكيد كی ہے كہ اس كمیٹی سے تعلق ركھنے والے کسی شخص كو بھی شہريوں یہاں تك كہ مجرمیں كا تعقب كرنے كا كوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
واضح رہے كہ یہ فيصلہ امر بالمعروف كمیٹی کے اراكين کی جانب سے عوام کی روزمرہ زندگی میں مسلسل مداخلت کے خلاف درج ہونے والی عوامی شکایات کے بعد کیا گیا ہے ۔
991872
نظرات بینندگان
captcha