عراق ؛ حضرت زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے "ناصریہ " میں مذہبی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

عراق ؛ حضرت زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے "ناصریہ " میں مذہبی فيسٹيول كا انعقاد

23:51 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311161
بين الاقوامی گروپ : ۲٦ اپريل كو عراق كے شہر "ناصریہ" میں الامامين الكاظمين﴿ع﴾ انسٹی ٹيوٹ كی شاخ کے زیر اہتمام ، حضرت زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے پہلے سالانہ مذہبی فيسٹيول كا انعقاد كیا جائے گا ۔
عراق كے شہر ناصریہ میں واقع دارالقرآن سينٹر كے انچارج "رعد عدنان شذر الناصری" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس خبر كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ ناصریہ میں الامامين الكاظمين ﴿ع﴾ انسٹی ٹيوٹ كی شاخ نے سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پر "فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی پائيداری سے شہيد سيد محمد باقر صدر كی استقامت تك ، قومیں تبديليوں كا الہام ليتیں ہیں " كے عنوان سے شہر كے ثقافتی ہال میں مذہبی فيسٹيول كے انعقاد كا فيصلہ كيا ہے ۔
انہوں نے مزيدكہا ہے كہ اس مذہبی فيسٹيول كا آغاز جمعرات ۲٦اپريل كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۹ بجے كيا جائے گا۔
991797
نظرات بینندگان
captcha