ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار "الرياض" سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تحريك حماس كے سياسی دفتر كے ركن محمود الزہار نے گذشتہ روز ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا مصری گيس كمپنی كا اسرائيل كو گيس فراہمی بند كرنا، مصر كی ملت اور معيشت كے نفع میں ہے۔ محمود الزہار نے كہا كہ ہمیں اميد ہے كہ مصر فلسطينی ملت كو قوانين كے مطابق گيس فراہم كرے گی۔ دوسری طرف گيس فراہمی معاہدے كی منسوخی پر اسرائيل حكام كا سخت رد عمل سامنے آيا ہےجن میں بعض حكام كا كہنا ہے كہ دو طرفہ جنگ كا بھی احتمال موجود ہے۔
992696