مصر نے اسرائيل كو گيس كی سپلائی بند كردی

IQNA

مصر نے اسرائيل كو گيس كی سپلائی بند كردی

23:53 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312059
بين الاقوامی گروپ : مصر نے كئی مہينوں تك جاری رہنے والی كشمكش كے بعد صحرائے سينا سے مقبوضہ فلسطينی علاقوں كو جانے والی گيس كی سپلائی روك دی ہے ۔ مصری حكام كی جانب سے یہ فيصلہ یہودی بستيوں كو گيس كی سپلائی كے لیے بچھائی گئی پائپ لائينوں كو مسلسل ١۴ بار دھماكوں سے تباہ كرنے كے بعد كيا گيا ہے ۔
مصر میں اسلامی بيداری ايك حساس موڑ سے گزر رہی ہے ۔ اگرچہ كہ طول تاريخ میں قاہرہ نے "اسلامی عربی" تحريكوں كے لیے رہنما كا كردار ادا كيا ہے ليكن اس وقت سب كی نظریں مصر کے صدارتی انتخابات پر لگی ہوئی ہیں جو ايك ماہ بعد سب سے بڑی اسلامی تہذيب كی بنياد ركھنے جا رہیں ہیں ۔
ليكن ہر چيز سے قبل مصر كو فلسطينی سرزمين پر بن بلائے مہمان كی مانند آكر آباد ہونے اور فلسطين كو اپنے باپ كی جاگير سمجھنے والے ہمسائے كے ساتھ تعلقات كی تنظيم نو میں درپيش مسائل كا سامناہے ۔
992169
نظرات بینندگان
captcha