بوسنيا ؛ اسلامی معلومات پر مشتمل علمی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

بوسنيا ؛ اسلامی معلومات پر مشتمل علمی مقابلوں كا انعقاد

23:49 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312063
علم و فكر گروپ : 22 اپريل كو بوسنيا كے شہر "زنيكا" كے حکومتی سكول میں اسلامی معلومات پر مشتمل علمی مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق زينكا میں واقع حكومتی سكول "چيميل سيجريچيچ" (Ćamil Sijerčić) میں ١۵حكومتی سكولوں کے ۴۵ طلباء كے درميان اسلامی معلومات كے حوالے سے مقابلوں كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ پروگرام كے آغاز میں "چيميل سيجريچيچ" سكول كے بچوں نے ترانوں كا اجرا كيا اور اس كے بعد سكول كے پرنسپل «الوڈن حسن باشچ»(D. Elvedin Hasanbašić) نے اسلامی معلومات كی اہميت كے بارے میں خطاب كيا ہے ۔
اسی طرح يونيورسٹی كی ليكچرار اور دينی علوم كی مشاور "آمنہ گرابس" کی جانب سےمقابلوں كے آغاز كا اعلان كيا گیا جس كے بعد بقاعدہ طور پر پرائمری كلاس كے بچوں کے درمیان مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
992279
نظرات بینندگان
captcha