ظلم اور فساد كے خاتمے میں پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كے كردار کا جائزہ لیا جائے گا

IQNA

ظلم اور فساد كے خاتمے میں پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كے كردار کا جائزہ لیا جائے گا

23:48 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312065
علم و فكر گروپ : ١١ مئی كو ہندوستان كی رياست "اترپرديش" كے شہر "لكھنؤ" میں واقع "عمومی فلاح و بہبود" چوك میں منعقد ہونے والے سیمينار كے دوران ظلم اور فساد كے خاتمے میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے كردار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا، كی رپورٹ کے مطابق لکھنؤ میں منعقد ہونے والے ايك سيمينار كے دوران مذہبی علماء اور مفكرين كے علاوہ ملك كی سياسی شخصيات كی موجودگی میں ظلم اور فساد كے خاتمے میں پيغمبر اكرم﴿ص﴾ كے كردار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
اس رپورٹ كے مطابق ۲۲ اپريل كو ايك نشست كے دوران اعلان كيا گيا تھا کہ ١١ مئ كو "ظلم اور فساد كے خاتمے میں پيغمبر گرامی﴿ص﴾ كا كردار" كے عنوان سے ايك سمينيار كا اہتمام كيا جائے گا جس میں خواتين اور مرد حضرات مذکورہ موضوع پر لكھے گئے علمی مقالوں كو پيش كریں گے ۔
992121
نظرات بینندگان
captcha