ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «atlasinfo»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيرس كی بڑی مسجد نے فرانس كے بعض آئمہ جماعت كی جانب سے مسلمان شہريوں كو ملك كے صدارتی انتخابات میں حصہ لينے والے ايك اميدوار كی حمايت كرنے كی دعوت پر كڑی تنقيد كرتے ہوئے مساجد كو سياسی دفاتر میں تبديل کرنے اور اليكشن مہم كے لیے دين اسلام كو اشتہاری آلہ كار كے طور پر استعمال كرنے كی پر زور مذمت كی ہے ۔
اس بيان میں زور ديا گيا ہے كہ ہر شہری کو اپنے دين اور عقيدے كے مطابق صدارتی اميدوار كے انتخاب میں آزادانہ عمل كرنا چاہیئے ليكن قابل افسوس بات ہے كہ كچھ اسلامی تنظيمیں اور آئمہ جماعت فرانس کے سياسی مسائل میں وارد ہو کر اسلام كو سياسی كرنے كا موقع فراہم كر رہے ہیں۔
992992