ہندوستان ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی

IQNA

ہندوستان ؛ حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی

23:52 - April 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2312075
علم و فكر گروپ: ۲۵ اپريل سے ہندوستان كی رياست "اترپرديش" كے شہر "لكھنؤ" میں واقع امام بارگاہ "سبطين آباد" میں ايام فاطمیہ ﴿ع﴾ كی مناسبت سے حضرت زہرا﴿ع﴾ كی سيرت اور اخلاقی فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كے منتظم اعلی "سيد عظيم زيدی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ہر سال كی طرح اس سال بھی ۲۵ سے ۲۷ اپريل تك نماز مغربين كے بعد دارالحكومت "دہلی" میں ايام فاطمیہ كی مناسبت سے ہندوستان میں قائد انقلاب كے خصوصی نمائندے كی موجودگی میں سيدہ زہرا﴿ع﴾ سيرت اور اخلاقی فضائل پر روشنی ڈالی جائے گی ۔
انہوں نے واضح كياہے كہ اس نشست كے پہلے دن لكھنؤ كے خطيب جمعہ حجت الاسلام و المسلمين "سيد جواد رضوی" ، دوسرے دن پاكستان كے ممتاز مذہبی خطيب حجت الاسلام و المسلمين"سيد حسن ظفر" اور نشست كے تيسرے دن لكھنؤ میں واقع جامعہ ناظمیہ كے پرنسپل حجت الاسلام و المسلمين "سيد حميد الحسن" سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی مظلومانہ شہادت اور ان كی سيرت مباركہ کے حوالے سے خطاب كریں گے۔
992621
نظرات بینندگان
captcha