حزب اللہ كے سابق سيكرٹری جنرل كی زندگی پر ڈراما سيريل کی تیاری

IQNA

حزب اللہ كے سابق سيكرٹری جنرل كی زندگی پر ڈراما سيريل کی تیاری

23:48 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312396
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سابق سيكرٹری جنرل "شہيد سيد عباس موسوی" كی زندگی كے حوالے سے بيرون ملك ايك خصوصی ڈراما سيريل بنايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شہيد آوينی ثقافتی سينٹر كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٹی وی پروڈيوسر "محمد ہاشمی اصل" نے اعلان كيا ہے كہ ہم شہيد سيد عباس موسوی كی زندگی كے حوالے سے ايك ڈراما سيريل تيار كر رہے ہیں جس كی فلمبندی بيرون ملك كی جائے گی ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ تحقيقاتی مراحل كے اختتام كے بعد "جابر قاسم علی" اب اس سيريل كا سكريپٹ لكھنے میں مصروف ہیں جو ايك طولانی عمل ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سيريل كو ۲٦ قسطوں میں تيار كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے جبكہ ابھی تك اس ڈراما سیریل میں کام کرنے والے فنكاروں كا انتخاب نہیں كيا گيا ہے ۔
993246
نظرات بینندگان
captcha