غزہ كو طبی سامان اور ادويات كی اشد ضرورت

IQNA

غزہ كو طبی سامان اور ادويات كی اشد ضرورت

23:48 - April 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2312405
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كی وزارت صحت كے شعبہ ادويات كے ڈائريكٹر جنرل "منير البرش " نے خونخوار صیہونی حكومت كی جانب سے غزہ كے مسلسل محاصرے کی وجہ سے ادويات كے بحران اور علاج معالجے كے لیے طبی سازو سامان كے ختم ہونے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ڈائريكٹر جنرل نے وزارت صحت كے گوداموں میں طبی سامان كے ۲١۸ آلات كے فقدان اور ١۸٦ قسم كی مختلف ادويات کی عدم موجودگی كی وجہ سے مختلف شعبوں بالخصوص شعبہ اطفال اور سرجری میں ممکنہ طور پر رونما ہونے والے خوفناك انسانی المیہ پر خبردار كيا ہے ۔
انہوں نے رام اللہ میں فلسطينی اتھارٹی كو صیہونی محاصرے میں برابر كا شريك قرار ديتے ہوئے غزہ كے لیے ادویات اور طبی کوٹے کی عدم فراہمی پر كڑی تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
993275
نظرات بینندگان
captcha