تھائی لينڈ ؛ سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

IQNA

تھائی لينڈ ؛ سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری كا انعقاد

23:53 - April 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2312981
سياسی اور سماجی گروپ : ۲۵اپريل بروز بدھ ، كو سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پر ايرانی كلچرل سينٹر كی كوششوں سے مختلف اداروں كے حكام اور كاركنوں كے علاوہ بينكاك میں مقيم ايرانيوں كی شركت كے ہمراہ سينٹر كے امام بارگاہ میں عزاداری كا انعقاد كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق ، اس پروگرام كا آغاز تلاوت كلام پاك سے كيا گيا ، اس كے بعد حضرت زہرا﴿ع﴾ كی زيارت پڑھی گئی اور جامعة المصطفی كے خصوصی نمائندے حجت الاسلام والمسلمين "خالق پور" نے سيدہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی اوصاف ، فضائل اور عظمت پر روشنی ڈالی ہے ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كو بہت سے فضائل كا سرچشمہ اور خاندانوں كے لیے بہتریں نمونہ عمل قرار ديا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مجلس كے بعد سيدہ كونين ﴿ع﴾ كے غم میں نوحہ خوانی ، مرثیہ سرائی اور ماتم داری كا اہتمام كيا گيا ہے ۔
994289
نظرات بینندگان
captcha