انسداد دہشت گردی كے بين الاقوامی ادارے كی جانب سے نجف كے متعدد علماء كو نشانہ بنانے كی مذمت

IQNA

انسداد دہشت گردی كے بين الاقوامی ادارے كی جانب سے نجف كے متعدد علماء كو نشانہ بنانے كی مذمت

23:50 - April 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2312988
بين الاقوامی گروپ : انسداد دہشت گردی كے بين الاقوامی ادارے نے گمراہ اور انتہا پسند دہشت گرد تنظیموں كی جانب سے نجف اشرف میں مراجع تقليد كے دفاتر ، نمائندوں اور با اعتماد ساتھيوں پر حملوں كو غير قابل قبول قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبر رساں ايجنسی "نون" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲٦ اپریل كو انسداد دہشت گردی كے بين الاقوامی ادارے نے ايك بيان كے ذريعے آيت اللہ بشير نجفی ، آٰيت اللہ محمد اسحاق فياض اور آيت اللہ سيد علی سيستانی كے دفاتر پر دہشتگردانہ حملوں كی پرزور مذمت كی ہے اور نجف كے علماء اور مراجع تقليد كی شان میں ہر قسم كی گستاخی كو ناجائز قرار ديا ہے ۔
اس بيان میں اعلان كيا گيا ہے كہ كفر كے فتوں كے ذريعے قتل كا بازار گرم كرنے والے اور عراق كی ممتاز شخصتيوں اور حقيقی قائدين کا خون بہانے والے ناپاك عناصر نے ايك بار پھر سر اٹھايا ہے تاكہ ان علماء كو جو تمام عراقی عوام كے لیے مرجع شمار ہوتے ہیں اپنے گھناؤنے منصوبوں کا نشانہ بنا سکیں ۔
994202
نظرات بینندگان
captcha