ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے خبر رساں ايجنسی "نون" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲٦ اپریل كو انسداد دہشت گردی كے بين الاقوامی ادارے نے ايك بيان كے ذريعے آيت اللہ بشير نجفی ، آٰيت اللہ محمد اسحاق فياض اور آيت اللہ سيد علی سيستانی كے دفاتر پر دہشتگردانہ حملوں كی پرزور مذمت كی ہے اور نجف كے علماء اور مراجع تقليد كی شان میں ہر قسم كی گستاخی كو ناجائز قرار ديا ہے ۔
اس بيان میں اعلان كيا گيا ہے كہ كفر كے فتوں كے ذريعے قتل كا بازار گرم كرنے والے اور عراق كی ممتاز شخصتيوں اور حقيقی قائدين کا خون بہانے والے ناپاك عناصر نے ايك بار پھر سر اٹھايا ہے تاكہ ان علماء كو جو تمام عراقی عوام كے لیے مرجع شمار ہوتے ہیں اپنے گھناؤنے منصوبوں کا نشانہ بنا سکیں ۔
994202