حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت پر روشنی ڈالنے كے لیے نشستوں كا سلسلہ جاری ہے

IQNA

حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كی سيرت پر روشنی ڈالنے كے لیے نشستوں كا سلسلہ جاری ہے

23:50 - April 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2312990
علم و فكر گروپ : حضرت فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے اخلاقی فضائل ، كردار اور شخصيت كے ساتھ ساتھ خطبہ فدك كے تجزیہ و تحليل كے لیے ہندوستان كے مختلف شہروں میں سيمينار اور نسشتوں كا سلسلہ جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، حضرت زہرا ﴿ع﴾ كی شہادت كی مناسبت سے ان كی سيرت ، كردار اور اخلاقی فضائل كے بيان ، خواتين كے لیے عملی نمونہ اور اولاد كی تربيت میں سيدہ زہرا مرضیہ﴿ع﴾ كے كردار كی وضاحت كے لیے ہندوستان كے مختلف شہروں میں كانفرنس ، سيمينار اور نسشتوں كا سلسلہ جاری ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہندوستانی عوام ايام فاطمیہ﴿ع﴾ اسی طرح محرم اور صفر كے مہينوں میں مجالس عزا كا انعقاد كرتے ہیں اور مختلف اسلامی ممالك سے تعلق ركھنے والے علماء اور خطباء ان مجالس میں خطابات كے لیے شركت كرتے ہیں۔
994149
نظرات بینندگان
captcha