تركی ؛ "اہميت حفظ قرآن" كے موضوع پر مقالہ نويسی كا مقابلہ

IQNA

تركی ؛ "اہميت حفظ قرآن" كے موضوع پر مقالہ نويسی كا مقابلہ

22:32 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314622
بين الاقوامی گروپ : عالمی حافظ قرآن سينٹر كی كوششوں سے تركی میں "اہميت حفظ قرآن" كے موضوع پر مقالہ نويسی كا مقابلہ منعقد كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ehad»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تركی كے عالمی حافظ قرآن سينٹر نے اعلان كيا ہے كہ حفظ قرآن كريم كے عالمی دن كی مناسبت سے مردوں اور خواتين كے درميان سن و سال كی قيد كے بغير مقالہ نويسی كا مقابلہ منعقد كيا جائے گا۔
اس اعلانیہ میں كہا گيا ہے كہ جو بھی قلم كو ہاتھ میں ليكر لكھنے كی صلاحيت ركھتا ہے اس مقابلہ میں شركت كرسكتا ہے اور پوزيشن لينے كی صورت میں خانہ كعبہ كی زيارت جيسے قيمتی انعام كا حقدار قرار پائے گا ۔
عالمی حافظ قرآن سينٹر نے اعلان كيا ہے كہ اس مقابلے كے نتائج كا اعلان ١١ جولائی كو كيا جائے گا ۔
995844
نظرات بینندگان
captcha