سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے مقام كی شناخت ؛ دين كی حقيقی معرفت كی شرط ہے

IQNA

سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے مقام كی شناخت ؛ دين كی حقيقی معرفت كی شرط ہے

22:31 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314624
علم و فكر گروپ : محمد رضا فلسفی نے واضح كيا ہے كہ حضرت ختمی مرتبت ﴿ص﴾ كے اس مشہور فرمان "فاطمہ بضعة منی" "فاطمہ ميرا ٹكڑا ہے" كی جانب توجہ كرنے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے كہ صديقہ كبری﴿ع﴾ كے مقام و منزلت كی شناخت كے بغير دين اسلام ناقص اور اس كا مقصد نامكمل ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن" كی رپورٹ كے مطابق ، سيدہ فاطمہ زہرا﴿ع﴾ كے يوم شہادت كے موقع پر متعدد اسلامی اداروں كے تعاون سے اور دانشور خواتين كے ايك گروپ كی شركت كے ہمراہ سيراليون میں واقع ايرانی كلچرل سينٹر كے كميونٹيز ہال میں "حضرت فاطمہ﴿ع﴾ اور بيداری" كے عنوان سے علمی نشست كا اہتمام كيا گياہے ۔
اس نشست كا آغاز سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی زيارت كے ساتھ كيا گيا ، اس كے بعد ايرانی قونصلر جنرل "محمد رضا فلسفی" نے خطاب كے دوران سيدہ زہرا﴿ع﴾ كی شخصيت كو رسول اكرم﴿ع﴾ كی زحمتوں كا ماحاصل اور پوری تاريخ میں خواتين كے لیے مكمل نمونہ عمل قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ صديقہ كبری﴿ع﴾ كے مقام و منزلت كی شناخت كے بغير دين اسلام ناقص اور اس كا مقصد نامكمل ہے ۔
995592
نظرات بینندگان
captcha