موريطانیہ ؛ اسلامی كتابوں كی بے حرمتی كرنے والا ملزم گرفتار كر ليا گيا

IQNA

موريطانیہ ؛ اسلامی كتابوں كی بے حرمتی كرنے والا ملزم گرفتار كر ليا گيا

22:30 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314635
بين الاقوامی گروپ : ۲۸ اپريل كو موريطانیہ كی سيكورٹی فورسز نے "رہائی كے لیے مزاحمت " نامی تنظيم كے رہنما "بيرام ولد اعبيدی" كو اسلامی كتابوں كی بے حرمتی كے الزام میں گرفتار كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «alakhbar»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ موريطانیہ میں عوامی مظاہروں اور مختلف جماعتوں كی جانب سے اس توہين آميز اقدام كی شديد الفاظ میں مذمت پر مبنی بيانات كے بعد ملك كی سيكورٹی فورسز نے "رہائی كے لیے مزاحمت " نامی تنظيم كے رہنما "بيرام ولد اعبيدی" كو گرفتار كر ليا ہے ۔
سيكورٹی ذرائع كی رپورٹ كے مطابق "رہائی كے لیے مزاحمت " نامی تنظيم كا رہنما "بيرام ولد اعبيدی" نواكشوط كے نواحی علاقے "رياض" میں اپنے چار ديگر ساتھيوں كے ساتھ آئندہ رونما ہونے والے واقعات كے بارے میں مشاورت كررہا تھا كہ پوليس نے چھاپا مار كر اسكو ساتھيوں سميت گرفتار كر ليا ہے ۔
995904
نظرات بینندگان
captcha