برطانیہ؛ اكیڈمك كميونٹی كی طرف سے بحرينی آل خليفہ حكومت كی مذمت

IQNA

برطانیہ؛ اكیڈمك كميونٹی كی طرف سے بحرينی آل خليفہ حكومت كی مذمت

23:37 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314688
بين الاقوامی گروپ: برطانیہ كے شہر "مڈل سيكس" كی يونيورسٹی لاء كالج میں ايك كانفرنس كا انعقاد ہوا جس میں بحرين میں انسانی حقوق كا جائزہ ليا گيا ااور آل خليفہ كی حكومتی پاليسيوں كی مذمت كی گئی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے اس كانفرنس میں جائزہ ليا گيا كہ بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی كے مرتكب افراد كو بين الاقوامی جنگی جرائم كی عدالت میں پيش كيا جائے اور بين الاقوامی برادری سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ ملت بحرين پر ہونے والے مظالم كی مذمت كریں،اور حقوق اور آزادی كے حصول میں مدد كی جائے۔
رپورٹ كے مطابق اس كانفرنس میں غير جانبداری تنظيموں كی طرف سے بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی ، قتل، شكنجہ اور بغير مقدمات كے جيلوں میں بند كرنے كے اقدامات كا جائزہ ليا گيا اور بحرينی حكومت كی طرف سے ان الزامات كی ترديد كو حكومت كا جھوٹ قرار ديا۔ كانفرنس میں خطاب كرنے والے سكالرز نے بحرين میں انسانی حقوق كی پامالی كے مرتكب عوامل كو جلد از جلد گرفتار كركے بين الاقوامی عدالت میں پيش كرنے كا مطالبہ كيا۔
كانفرنس كے شركاء نے بحرينی حكومت كی حمايت پر امريكا اور برطانیہ كی حكومتوں پر سخت تنقيد كی اور مطالبہ كيا كہ بحرين كی ملت كا خيال كریں اور ظالم اور جابر حكومت كی حمايت ختم كردیں۔
994649
نظرات بینندگان
captcha