ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "echoroukonline" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے الجزائر كی اوقاف اور مذہبی امور كی وزارت نے اطلاع دی ہے كہ ملك میں پہلی دفعہ فرانسيسی زبان میں قرآن كريم كا ترجمہ پيش كيا جارہا ہے۔ اوقاف اور مذہبی امور كی وزارت كے مشير عدہ فلاحی نے بتايا كہ عربی اور فرانسيسی زبان كے ماہرين كا گروپ اس ترجمہ كی نگرانی كررہا ہے اور قرآن كريم كا یہ نسخہ ان لوگوں كو ديا جائے گا جو عربی زبان نہیں جانتے ۔ عدہ فلاحی نے مزيد كہا كہ اس ترجمہ كو فرانس اور دوسرے يورپين ممالك میں پيش كيا جائے گا انہوں نے كہا ا س سے پہلے والے تمام ترجمے الجزائر سے باہر شائع كئے گئے ہیں كہ ان میں بہت ساری غلطياں ہیں۔
995661