متحدہ عرب امارات میں مسجد النبی لائبريری كے خطی نسخوں كی نمائش

IQNA

متحدہ عرب امارات میں مسجد النبی لائبريری كے خطی نسخوں كی نمائش

23:35 - April 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2314705
بين الاقوامی گروپ: انجمن اسلامی شارجہ كے زير اہتمام متحدہ عرب امارات میں گذشتہ روز مسجد النبی لائبريری كے ناياب خطی نسخوں كی نمائش كا افتتاح ہوگيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات سے شائع ہونے والے اخبار "الاتارد" سے نقل كيا ہے كہ یہ نمائش شارجہ میڈيا انسٹی ٹيوٹ كے ڈائريكٹر شيخ سلطان بن احمد القاسمی اور دوسرے مقامی حكام كی موجودگی میں شروع ہوئی۔
اس نمائش كے ساتھ ہی انجمن اسلامی شارجہ كی طرف سے اسلامی خطی نسخوں كی تحقيقات كے بارے میں ايك وركشاپ كا بھی اہتما كيا گيا ہے۔ انجمن اسلامی شارجہ كے سيكرٹری جنرل ماجد بوشليبی نے اس بارے كہا كہ مسجد النبی لائبريری كے خطی نسخوں كی نمائش اور اس كے ساتھ خطی نسخوں كی تحقيقات كيلئے وركشاپ كا منعقد كرنے كا مقصد اسلامی اقدار كا فروغ ہے۔
انجمن اسلامی شارجہ عرب ممالك میں دينی اور ثقاتی ميراث كی حفاظت اور اسلامی خطی نسخوں كی تحقيق كا انتظام بھی كرتی رہے گی۔
994924
نظرات بینندگان
captcha