جرمنی ؛ اديان ابراہيمی كے پيروكاروں كا مسلمانوں كے حق میں اجتماع

IQNA

جرمنی ؛ اديان ابراہيمی كے پيروكاروں كا مسلمانوں كے حق میں اجتماع

22:53 - April 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2315518
بين الاقوامی گروپ : ۲۹ اپريل كو مسيحی اور یہودی اديان كے پيروكاروں نے جرمنی كے شہر "اسن" میں مسلمانوں كے حق میں مظاہرہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «dunyabulteni»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "اسن" میں اسلام مخالف پارٹی «Pro NRW» كے حاميوں كی جانب سے اسلام مخالف مظاہروں اور مسجد "سلطان سليم" پر اسلام كے توہين آميز خاكوں كو نصب كرنے كے بعد یہودی اور مسيحی شہريوں نے مسلمانوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے مظاہرہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اسلام مخالف پارٹی كی جانب سے نكالی گئی ريلی میں شريك افراد كی تعداد ۵۰ سے بھی كم تھی جبكہ اسن كے شہريوں نے "ہم مخالف ہیں" نامی مہم كے ذريعے ان توہين آميز اقدامات كی مخالفت كا اعلان كيا ہے اور ١۰۰۰ سے زائد یہودی ، مسيحی اور مسلمان شہريوں نے مل كر شہر كے مركز میں اجتماع منعقد كيا ہے ۔
996635
نظرات بینندگان
captcha