ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "مركزی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، كرغزستان میں مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے نے اعلان كيا ہے كہ كرغزستان كے مفتی اعظم "چوباق حاجی جليل اف" اور روس اسلامی يونيورسٹی كے وائس چانسلر كی موجودگی میں ايك نشست كے دوران دين مبين اسلام كی ترويج اور تبليغ میں تاتاريوں كے كردار اور مقام كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق اس نشست كے دوران مفتی اعظم "چوباق حاجی جليل اف" نے شہر "قازان" میں واقع روس اسلامی يونيورسٹی میں مشغول طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے يونيورسٹی كے وائس چانسلر كی جانب سے ان طلاب كی ہر ممكنہ امداد كی قدردانی كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نشست كے آخر میں وائس چانسلر "رفيق محمد شين" نے مفتی صاحب كو قرآن كے تاتاری ترجمے كا تحفہ ديا ہے ۔
996062