ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "arabnews" اخبار سے نقل كيا ہے كہ چينی سرزمين سے اسلام جنوب مشرق ايشياء میں وارد ہوا اور اسی طرح ہندوستان اور انڈونيشياء تك جا پہنچا۔ ليكن 15 ویں صدی میں اسپين كی استعماری حكومت نے فلپائن میں اسلام كی ترويج پر پابندی لگا دی اس دوران جاپان میں بدھ مت كا رواج تھا۔
"كوتارويامانو" كا پہلا جاپانی تھا جس نے حج كا سفر كيا۔ 1909 میں اسے عبدالرشيد ابراہيم ايك روسی مصنف ملا جس كی وجہ سے مسلمان ہوا اور اس كا نام عمر يامانوكا ركھا گيا اس نے 1928 میں ٹوكيو شہر میں ايك مسجد تعمير كی۔
عمر ميتا 1892 میں ايك سامورائی خاندان میں پيدا ہوئے۔ 1906 میں كامرس كالج سے فارغ التحصيل ہوئے۔ انہوں نے چين میں چينی زبان سيكھی اور وہاں كے مسلمانوں سے رابطہ برقرار كيا ان كی طرز زندگی پسند آئی۔ انہوں نے 1920 میں "اسلام چين میں" كے عنوان سے مقالہ لكھا جسے جاپانی رسالہ میں شائع كيا گيا 60 سال كی عمر میں ميتا نے اپنے آپ كو اسلام كيلئے وقف كرديا اور عربی زبان سيكھی۔
1958 میں حج كا سفر كيا اور 1960 میں مسلم يونين جاپان كے صدر منتخب ہوئے عمر ميتا نے اس دوران شناخت اسلام، اسلام سے آشنائی نامی كتابیں جاپانی زبان میں لكھی۔ پھر ميتا نے قرآن كريم كے ترجمہ كا آغاز كيا اور 1968 میں ترجمہ مكمل ہوا اور اسے تصحيح كيلئے مسلم يونين جاپان كو ديا اور ہيروشيما میں 1972 میں اس كی اشاعت مكمل ہوئی۔ اور عمر ميتا 1976 میں وفات پاگئے۔
995859