"خالق كے ساتھ" كتاب كا پشتو زبان میں ترجمہ اور اشاعت

IQNA

"خالق كے ساتھ" كتاب كا پشتو زبان میں ترجمہ اور اشاعت

14:53 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316172
فكر و نظر گروپ: افغانستان میں خود شناسی اور خدا شناسی كے بارے میں كتاب "خالق كے ساتھ" كا پشتو زبان میں ترجمہ كے بعد اس كی اشاعت بھی ہوچكی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ہندوستانی مصنف جی پی واسوانی كی ہے، اور 118 صفحات پر مشتمل ہے اس كتاب كو ذبيح اللہ اقبال نے ترجمہ كركے شائع كيا ہے۔
كتاب كے مترجم نے اس كتاب كے ترجمہ كا سبب بيان كرتے ہوئے كہا اس كتاب كے موضوعات خود شناسی اور خدا شناسی پر مشتمل ہے جسے نفسياتی طور پر تجزیہ كيا ہے۔
واضح رہے كہ جی پی واسوانی غير مسلم ہے ليكن اس كی تمام باتیں اسلامی تعليمات كے مطابق ہیں یہ اسلامی تعليمات كے دين بر حق ہونے كی دليل ہے۔مصنف كا اعتقاد ہے كہ زندگی كی مشكلات كا سبب خود انسانی اعمال ہیں۔ خدا بہت مہربان اور كرم والا ہے اس كی رحمت جاری و ساری ہے۔
996448
نظرات بینندگان
captcha