سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز كا صوبہ قطيف كے شيعہ جوانوں پر حملہ

IQNA

سعودی عرب كی سيكورٹی فورسز كا صوبہ قطيف كے شيعہ جوانوں پر حملہ

21:31 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316325
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے صوبہ قطيف كے قصبہ "العوامیہ" كے شيعہ جوانوں پر گذشتہ روز آل سعود كی سيكورٹی فورسز نے حملہ كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "altaghyir" سے نقل كيا ہے سعودی سيكورٹی فورسز نے گذشتہ روز العوامیہ ٹاؤن كی چيك پوسٹ پر شيعہ جوانوں كے ايك گروپ كو گاڑيوں سے اتار كر تشدد كا نشانہ بنايا اسی طرح سعودی فورسز نے العوامیہ ٹاؤن كے شہريوں پر بھی تشدد كيا ہے۔
العوامیہ ٹاؤن حادثہ كے عينی شاہد نے بتايا كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے ان مناطق میں چيك پوسٹ پر لوگوں كو تشدد كا نشانہ بنانے اور جوانوں كو گرفتار كركے نامعلوم مقام پر منتقل كرديا ہے۔
واضح رہے كہ 17 فروری 2011ء كو صوبہ قطيف كے شہريوں كے مظاہروں كے بعداس علاقہ میں سعودی حكام نے متعدد چيك پوسٹیں قائم كردی ہیں۔
997457
نظرات بینندگان
captcha