ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے الجزائر سے شائع ہونے والے اخبار " النھار الجديد" سے نقل كيا ہے كہ ايمنٹی انٹر نيشنل اور ہيومن رائٹس واچ نے امارات كی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ انجمن اصلاح كے نواراكين جو جيلوں میں قيدہیں، انہیں آزاد كيا جائے۔
ان انسانی حقوق كی تنظيموں نے تاكيد كی ہے امارات میں اعتراض كرنے والوں كو گرفتار كرنا بند ہونا چاہئے اور یہ اسلام پسند آزادی اظہار رائے كا دفاع كرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں۔
واضح رہے كہ اماراتی حكام اپنی جابرانہ سياست كے تحت كسی كو آزادی اظہار رائے يا كوئی بھی عادلانہ درخواست كی اجازت نہیں ديتے ہیں۔
997344