آيت اللہ قبلان ؛ قرآن كريم كی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے

IQNA

آيت اللہ قبلان ؛ قرآن كريم كی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے

21:49 - May 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2316374
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے شيعوں كی سپريم كونسل كے نائب صدر نے امريكی پادری كے ہاتھوں قرآن كريم كے جلانے كو وحشيانہ قرار دے كر اس اسلام مخالف اقدام كی شديد مذمت كی۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے "اخبار الديار" سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے شيعوں كی سپريم كونسل كے نائب صدر آيت اللہ عبدالامير قبلان نے مسلمانوں اور عيسائيوں كے وفد اور ڈنماركی سفير سے بيروت میں سپريم كونسل كے مركز میں ملاقات كی۔ اس ملاقات میں انہوں نے كہا انسانی معاشروں اور انسانيت كو نقصان پہنچانے والے اس تعصب كو ختم كرنا چاہئے۔
انہوں نے ٹيری جونز كے اقدام كو وحشيانہ قرار دے كر شديد مذمت كی اور كہا ٹيری جونز كے اقدامات كا دين كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
آيت اللہ قبلان نے كہا كہ اس گستاخ پادری نے آزادی رائے سے سوء استفادہ كيا ہے۔ اس نے قرآن كريم كو جلا كر انسانی اور مذہبی اقدار كو پامال كيا ہے۔
انہوں نے كہا مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان تعلقات كو زيادہ فروغ پانا چاہئے اور مغربی دنيا میں اسلام اور عيسائيت كی توہين كا مقابلہ كرنا چاہئے اور دنيا كو بتانا چاہئے كہ حضرت عيسی(ع) اور حضرت محمد (ص)انسانوں كيلئے رحمت ہیں۔
997276
نظرات بینندگان
captcha