ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے جنوب مغربی ايشياء سے رپورٹ دی ہے كہ شہيد مطہری انسٹی ٹيوٹ كی طرف سے شہيد مطہری كی شہادت كے موقع پر ايك كانفرنس منعقد كی گئی جس میں شہيد مطہری كی شخصيت كے سياسی اور علمی پہلوؤں كا جائزہ ليا گيا۔
اس كانفرنس میں مختلف سياسی اور ثقافتی شخصيات نے شركت كی جامعۃ المصطفی العالمیہ كے ہندوستان میں نمائندے حجۃ الاسلام غلام رضا مہدوی، ايرانی كلچرل سنٹر كے كونسلر احمد عالمی، سيد حسن ظفر نقوی پاكستانی شيعہ عالم دين، ملسك علمائے ہند كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام جلال حيدر تقوی، مذہبی اسكالر حجۃ الااسلام جنان اصغر نقوی و عظيم امروہوی شامل تھے۔
احمد عالمی نے كہا شہيد مطہری نے اپنی ساٹھ سالہ زندگی كو دين اسلام كی خدمت میں صرف كی اور متعدد كتابیں بھی تاليف كی۔ آخر میں عظيم امروہوی نے ايك مقالہ پيش كيا جس كا عنوان بچوں كی تربيت میں شہيد مطہری كا كردار تھا۔
996553