ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے عرب آن لائن سے نقل كيا ہے كہ اس مصنف نے "حضرت ابراہيم(ع) شك سے يقين تك" نامی كتاب تحرير كی تھی اب چھ جلدی انسائيكلو پیڈيا بھی تحرير كيا ہے۔
مصنف نے اس انسائيكلو پیڈيا میں تفسير قرآن كو سورتوں كی ترتيب نزول كے مطابق بيان كيا ہے مصنف نے اپنے كام كو آٹھ ویں صدی كے قرآنی محقق بدر الدين زركشی كے مطابق قرار ديا ہے اور تفسير كو سورہ حمد سے آغاز كيا ہے۔
حمودی نے سوروں كی تفسير كو حمد ، العلق، القلم، المزمل، المدثر، المسد، سے آغاز كيا اور سورہ المائدہ كو آخری سورہ قرار ديا ہے۔ ڈاكٹر ہادی حسن حمودی عراق كے ممتاز عالم دين اور قرآنی محقق ہیں جن كی متعدد كتابیں شائع ہوچكی ہیں۔
996962