ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے شعبہ "جنوب مغربی ايشيا" كی رپورٹ كے مطابق ، "امامیہ" تعليمی ادارے كی كوششوں سے ايك نشست كے دوران سيدہ زينب﴿ع﴾ كے حالات زندگی كا جائزہ ليا گياہے ۔
لكھنؤ كے ممتاز عالم دين حجت الاسلام و المسلمين "علی حسين قمی" نے حضرت زينب كے اخلاق اور سيرت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ سيدہ زينب﴿ع﴾ نے اسلام كی حفاظت اور بقا كی خاطر تمام مصائب اور مشكلیں برداشت كی ہیں اور ان كے خاندان كے بہت سے قيمتی اور مخلص افراد اور ساتھی واقعہ كربلا میں مقام شہادت پر فائز ہوئے ہیں ۔
انہوں نے بی بی ﴿ع﴾ كے صبر و تحمل كی جانب اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا ہے كہ كربلا كے ميدان میں سيدہ زينب ﴿ع﴾ کا پيغام مصائب اور مشكلات پر صبر کے ساتھ ساتھ قرآن اور دين مبين اسلام كے احكام و قوانين كی پيروی كرنا تھا ۔
997506