ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے ترجمہ اور اشاعت كا ہدف اسپينش عوام كو اسلامی اور عرفانی مناجات اور دعاؤں كی گہرائی سے آشنا كرتا ہے اور یہ بتاتا ہے كہ انسانی روح كا سكون فقط مناجات اور دعاوں ہی سے ممكن ہے۔
یہ كتاب ايك مقدمہ اور تين حصوں پر مشتمل ہے اور اس كا ترجمہ اليگزنڈر كرالٹو نے كيا ہے پہلے حصے كا موضوع آسمانی مناجات ہے اس میں قرآن كريم میں موجود دعاؤں كو شامل كا گيا ہے۔
دوسرے حصے میں دعائے كميل ، امام علی سے منقول دعائیں صباح ، امام حسين كی دعائے عرفہ اور امام سجاد كی كچھ مناجات كو شامل كيا گيا ہے۔
اس كتاب كے تيسرے حصے میں ايرانی عرفاء كی منتخب مناجات موجود ہیں، جن میں شيخ سعدی كی مناجات عارف، ، بايزيد بسطامی، شيخ ابوالحسن خرقانی ، خواجہ عبداللہ انصاری كی مناجات شامل ہیں۔
998363