بحرين ؛ شيعہ رہنما كی سزا میں نظر ثانی كی اپيل

IQNA

بحرين ؛ شيعہ رہنما كی سزا میں نظر ثانی كی اپيل

23:58 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317314
بين الاقوامی گروپ : ۳۰ اپريل كو بحرين کے كرائم كورٹ نے عدالتی کاروائی کے دوران حکومت آل خلفیہ سے شيعہ رہنما "عبد الھادی الخواجہ" كی سزا پر نظر ثانی كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لندن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "القدس العربی" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كرائم كورٹ نے آل خليفہ كی جیلوں میں قید وكيل" عبد الھادی الخواجہ" جنہوں نے جیل میں بھوك ہڑتال كر ركھی ہے اور ان كے علاوہ فعالیت کرنے والے ان ۲۰ بحرينی رہنماؤں کی سزاؤں پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے جن كو فوجی ٹربيونل كی جانب سے حکومت كے خلاف بغاوت اور مظاہروں كی قيادت كے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ عدالت كی جانب سے جاری كردہ حكم كے مطابق الخواجہ اور ديگر قيديوں كے مقدمے كی سماعت گواہوں اور ان كے دفاعی وكلاء كی موجودگی میں دوبارہ انجام دی جائے گی ۔
997462
نظرات بینندگان
captcha