ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے لندن سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "القدس العربی" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كرائم كورٹ نے آل خليفہ كی جیلوں میں قید وكيل" عبد الھادی الخواجہ" جنہوں نے جیل میں بھوك ہڑتال كر ركھی ہے اور ان كے علاوہ فعالیت کرنے والے ان ۲۰ بحرينی رہنماؤں کی سزاؤں پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے جن كو فوجی ٹربيونل كی جانب سے حکومت كے خلاف بغاوت اور مظاہروں كی قيادت كے الزام میں سزا سنائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ عدالت كی جانب سے جاری كردہ حكم كے مطابق الخواجہ اور ديگر قيديوں كے مقدمے كی سماعت گواہوں اور ان كے دفاعی وكلاء كی موجودگی میں دوبارہ انجام دی جائے گی ۔
997462