ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ١مئی كو فرانس كی مسلمان شوری نے ايك بيان كے ذريعے پہلی جنگی عظيم كے دوران فرانسوی سرحدوں كی حفاظت کے لیے ہلاک ہونے والے مسلمان فوجيوں كی قبروں كی بے حرمتی پر شديد احتجاج كرتے ہوئے ملوث افراد كے اس اقدام كو نسل پرستانہ قرار ديا ہے جو اسلام فوبيا كی ترويج کے لیے مسلسل كوشش كررہے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ شوری مسلمان فوجيوں كے خاندانوں كے ساتھ مكمل ہمدردی اور يكجہتی كا اعلان كرتی ہے اور مسلمانوں سے درخواست کرتی ہے کہ اس قسم كی مذموم حرکتوں پر صبر سے كام ليتے ہوئے فرقہ اور كشيدگی سے اجتناب كرنے كی کوشش کریں ۔
997580