قاہرہ ؛ قرآن كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے/ امريكی سفير كو نكالنے كا مطالبہ

IQNA

قاہرہ ؛ قرآن كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے/ امريكی سفير كو نكالنے كا مطالبہ

23:57 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317321
بين الاقوامی گروپ : مصرکی تنظیم "انقلابی جوان" نے جمعے كے دن امريكی پادری كی جانب سے قرآن كو نذر آتش كرنے كے خلاف مظاہروں اور قاہرہ سے امريكی سفير كو نكالنے كا مطالبہ كياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ shorouknews كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تنظیم كے ايگزيكٹو آفس كے رکن "عمر الحضری" نے مصری عوام سے اپيل كی ہے كہ آئندہ جمعے كو "التحرير" چوك میں واقع مسجد"عمر مكرم" سے امريكی سفارت خانے تك احتجاجی ريلی نکالتے ہوئے امريكی رياست "فلوریڈا" میں قرآن سوزی کے خلاف مظاہرہ كریں ۔
انہوں نے مصری انقلابيوں سے درخواست كی ہے كہ ان مظاہروں كے دوران امريكی اور اسرائيلی پرچموں کو نذر آتش ، امريكی سفير كو ملک سے نکالنے کا مطالبہ اور ٹيری جونز كے اسلام مخالفانہ اقدام کی شدید مذمت کریں ۔
998616
نظرات بینندگان
captcha