داغستان ؛ مذہبی علماء كی سالانہ كانفرنس كا انعقاد

IQNA

داغستان ؛ مذہبی علماء كی سالانہ كانفرنس كا انعقاد

23:56 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317332
علم و فكر گروپ : ۳۰ اپريل كو جمہوری داغستان كے شہر "بويناق" میں ملك كے مذہبی علماء كی سالانہ كانفنرنس كا اہتمام كيا گياہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے كے شعبہ "يورپ" كی رپورٹ كے مطابق ، یہ كانفرنس دانشوروں ، علماء ، ملك كے دينی اداروں اور تنظيموں كے عہديداروں كے ساتھ ساتھ قفقاز سے تعلق ركھنے والے اہل طريقت كے صوفی علماء اور پيروكاروں كی موجودگی میں منعقد كی گئی ہے ۔
مذكورہ كانفرنس كا آغاز تلاوت قرآن مجيد كے ساتھ كيا گيا اس كے بعد داغستان كے مفتی اور مسلمانوں كے امور كی نگرانی كرنے والے ادارے كے سربراہ "احمد حاجی عبد اللہ اف " نے مہمانوں كا گرمجوشی كے ساتھ استقبال اور اس كانفرنس كے انعقاد كے لیے كام كرنے والے شہر كے دينی اداروں كے كاركنوں اور آئمہ مساجد كی قدر دانی اور شكریہ ادا كرتے ہوئے خدا كی عبادت اور اسكی نعمات پر شكر كی اہميت كے ساتھ ساتھ اہل ايمان اور مسلمانوں كی جانب سے اسلامی اصولوں اور تعليمات كی پابندی پر زور دياہے ۔
998364
نظرات بینندگان
captcha