"جبھة النصرة" نے ايرانی قونصل خانے میں بمب دھماكے كی ذمہ داری قبول كرلی

IQNA

"جبھة النصرة" نے ايرانی قونصل خانے میں بمب دھماكے كی ذمہ داری قبول كرلی

23:56 - May 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2317334
بين الاقوامی گروپ : وہابی تنظيم "جبھة النصرة " نے شام میں ہونے والے حالیہ بم دھماكوں من جملہ ؛ ايرانی قوںصل خانے كے قريب ہونے والے كار بم دھماكے كی ذمہ داری قبول كر لی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار"، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايك ويب سائیٹ میں منتشر ہونے والے جبھة النصرة تنظيم كے بيان كے ذريعے شام میں مسلسل بم دھماكوں كی ذمہ داری قبول كی گئی ہے ۔
شام كے بحران سے پہلے نامعلوم شناخت كی حامل اس تنظيم نے ويب سائیٹ میں اپنے بيانات اور ویڈيو كلپس كے ذريعے دمشق اور حلب میں دہشت گردانہ بم دھماكوں كی ذمہ داری قبول كی ہے ۔
اس دہشت گرد وہابی تنظيم كے اہم ترين اقدامات میں سے ١۷ مارچ سال ۲۰١۲ء میں دمشق كے سيكورٹی ادارے میں دو دھماكے ، دمشق كے "حی چوك " میں ايك دھماكہ اسی طرح حلب میں دو بم دھماكے شامل ہیں ۔
998280
نظرات بینندگان
captcha