قرآنی خبررساں ايجنسی كی چاليسویں زبان كا افتتاح

IQNA

قرآنی خبررساں ايجنسی كی چاليسویں زبان كا افتتاح

23:24 - May 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2317693
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ثقافت اور ارشاد كے وزير سيد محمد حسينی كی موجودگی میں گذشتہ روز بين الاقوامی كتاب نمائش كے اسلامی بيداری ہال میں قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی چالسوویں زبان كا افتتاح كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اسلامی بيداری ہال تہران میں اسلامی ثقافت و ارشاد كے وزير سيد محمد حسينی اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ محمد باقر خرمشاد كی موجودگی میں افتتاح ہوا۔ اس تقريب میں سيد محمد حسينی نے اسلامی بيداری ہال كے مختلف اسٹالز كا دورہ كيا اور قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے اسٹال پر يونانی، كردی، جاپانی اور پنجابی زبانوں كا افتتاح كيا۔
اس كے ساتھ ہی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی خبروں كا دنيا كی چاليس زندہ زبانوں میں ترجمہ شروع كيا جاچكا ہے۔ اس تقريب میں ايكنا كے مشير حبيب اللہ تركاشوند نے قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كے داخلی اور خارجی شعبوں كی گذشتہ سالوں كی سرگرمياں پيش كیں جنہیں وزير صحت اور حاضرين نے سراہا۔
998694
نظرات بینندگان
captcha