ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) سے ثقافتی انسٹی ٹيوٹ ترجمان وحی كے صدر حجۃ الاسلام محمد نقدی نے قرآن كريم كی اشاعت كيلئے اس مركز كی خدمات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ثقافتی انسٹی ٹيوٹ ترجمان وحی نے انقلاب اسلامی كے بعد دنيا كی چھ زندہ زبانوں میں قرآن كريم كا ترجمہ نشر كيا ہے۔ ان میں ، انگريزی، فرانسيسی، تركی استانبولی، تركی آذری، اسپينش اور چينی زبانیں شامل ہیں۔
انہوں نے اردو زبان كے ترجمہ كی خصوصيت بتاتے ہوئے كہا كہ اردو زبان كے اہل سنت كے ترجمہ ابوالاعلی مودودی اور اہل تشيع كے ترجمہ آيت شيخ محسن نجفی كو ايك ہی جلد میں شائع كيا گيا ہے اور اس كا مقصد عالم اسلام كے ان دو مذاہب كے درميان اتحاد و اتفاق ايجاد كرنا ہے اور اس ترجمہ كو ہندوستان اور پاكستان میں تقسيم كيا جائے گا۔
996384